سرینگر میں بھارتی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی

سرینگر(کشمیر ڈیسک)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس کے ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے پیر باغ میں واقع عمارت کی چوتھی منزل سے آگ نمودارہوئی۔واقعے میں چوتھی منزل کے تین کمرے متاثر ہوئے۔ تاہم کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *