پمز واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے, صدرِ زرداری

اسلام آباد[ویب ڈیسک]پاکستان کے صدرِ آصف علی زرداری نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر فائر سیفٹی اور ہنگامی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کیا جاۓ اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *