مڈ ٹرم الیکشنز میں ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس مواخذہ کریں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے پاس فوجیوں اور پولیس کو تنخواہ دینے کے لیے رقم نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران میں افراط زر ساڑھے تین سو فیصد ہے، ایرانی حکومت کے پاس رقم نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ڈیل تو کرنا چاہیں گے مگر وہ درست ڈیل کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے ایران کے اگلے اقدامات تک انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا اشارہ دیدیا۔صدر  ٹرمپ نے خدشہ ظاہر  کیا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشنز میں اگر ری پبلکنز کو شکست ہوئی تو ڈیموکریٹس میرا مواخذہ کریں گے۔ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشنز  میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے بڑی رقم خرچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے سیاسی آپریشن کے پاس تقریبا 85 کروڑ ڈالر موجود ہیں اور وہ 2026 کے مڈ ٹرم الیکشنز میں اپنی پسند کے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے اس رقم کا بڑا حصہ خرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *