ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد ایک لاکھ رروپے لوٹ کرفرار ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی(ویب ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد ایک لاکھ رروپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب گوٹھ شمین خان عمرانی میں ایک شخص ثناء الہ گورشانی کو گھر کی تعمیر کیلئے این جی او کی جانب سے ایک لاکھ روپے فراہم کئے گئے تھے جنہیں نامعلوم ڈاکو گھر میں داخل ہوکراسلحہ کے زور پرلوٹ کرفرا ر ہوگئے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ شخص نے گھر پاک اٹھاکرگھمایا اور اپیل کی کہ قرآن پاک کے صدقے اسکی رقم واپس کی جائے تاکہ وہ اپنا گھر تعمیر کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *