Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی (ویب ڈیسک)یمن کے حوثیوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے 2 پاکستانیوں کی میتیں اور زخمیوں کو لے کر جدہ سے پرواز کراچی پہنچ گئی،دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ بھیجا گیا ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق حوثیوں کے حملے میں پاکستانی بحری عملے کے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو لے کر جدہ سے پرواز کراچی پہنچ گئی۔غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے 2 میتیں کراچی ایئر پورٹ لائی گئیں، عمیر افضل اور محمد اکرم کی میت کراچی پہنچائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمیر افضل کا تعلق لانڈھی اور محمد اکرم کا تعلق منزل پمپ کے علاقے سے ہے، جبکہ زخمی عابد علی، محمد رضوان اور محمد وحید کو نجی پرواز سے لایا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ بھیجا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع نے کہا تھا کہ بحیرہ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ کیا تھا، حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوئے تھے۔