Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صوبائی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ عہد و پیمان 2 تا8 ربیع الاول کی مناسبت سے شہادتِ حضرت امام حسن عسکری و اختتامِ ایامِ عزائے حسینی کے موقع پر شبیہِ تابوت اور چْپ تعزیہ کے جلوس برآمد کئے گئے جبکہ عظیم الشان الوداعی پرسہ داری و مجالس عزاء سے علماء و ذاکرین نے سیرتِ حضرت امام حسن عسکری پر روشنی ڈالی صوبہ بھر میں منعقد ہونے والی الوداعی مجلس سے علماء کرام واعظین ذاکرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحفظِ عزاء کا عہد وپیمان صدائے ھل من ناصر پر لبیک یا حسین کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا عزاداری کا مقدس مشن حضرت زینب و زین العابدین کی امانت ہے جس کی عزت وحرمت پر نسلیں قربان کر سکتے ہیں لیکن تقدسِ عزا و شعائر عزاء پر آنچ نہیں آنے دینگے اہلِ حرم کی لہو رنگ داستان عزم وہمت شجاعت و استقامت کی داستان ہے جس سے یزیدیت تا ابد لرزہ براندام رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری حسین میں زرہ برابر تعاون کرنے والا چاہے حفاظتی ڈیوٹی پر مامور سپاہی ہو یا کوئی سرکاری اہلکار خاتونِ جنت حضرت فاطمہ بنتِ محمد اس کا عظیم اجر عطاء فرمائیں گی۔ الوداعی جلوسوں میں ماتمی تنظیموں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و ماتم داری کر کے بارگاہِ رسالت و ولایت میں تعزیت و پرسہ پیش کیا، ہفتہ عہد وپیمان کی مناسبت سے عزت و حرمت عزاداری کی قرارداد منظور کی گئی۔ مجالس عزاء میں ملک وقوم اہل وطن قیام امن اور سلامتی کے ضامن اداروں کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔