Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریش کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹر کے طلباء کو زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنی مرضی و پسند کے شعبے کے انتخاب کیلئے ہزارہ ٹاؤن کے ہال میں مصباح کیرئیر کونسلنگ کا بندو بست کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایچ ڈی پی کے سکیرٹری اطلاعات قادر نائل تھے جبکہ طلبا کی رہنمائی کیلئے تعلیمی ماہرین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب پیشہ ورانہ افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھی کیرئیر کونسلنگ کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد مہمان خصوصی قادر علی نائل اعزازی مہمان اور ایچ ایس ایف کے سابقہ صدر موسی کوشانی صدر منظور حنان مہمان اور کئی دیگر معززین نے کی۰ تقریب دن بھر جاری رہی جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات انکے سرپرستوں نے شرکت کرکے اپنے پسندیدہ شعبہ جات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۰ تقریب کے کامیاب انعقاد پر ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر منظور حنان نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیڈریشن کے کارکنوں کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ کیرئیر کونسلگ کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا جہاں طلباء کی رہنمائی کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرکے نوجوان نسل کی رہنمائی کی جائے گی۰