Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول احسان علی کھوسہ بنیادی سہولیات سے محروم، طلبہ مشکلات کا شکار تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد کے علاقے میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول احسان علی کھوسہ عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہا ہے، سکول میں تدریسی سرگرمیوں کے لیے ایک اضافی کمرے، واش روم، پینے کے پانی اور عمارت کی مرمت کی ضرورت ہے، جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول احسان علی کھوسہ میں زیرِ تعلیم بچوں کو مناسب تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے۔ سکول میں مزید ایک کمرہ درکار ہے تاکہ طلبہ کو بہتر انداز میں بٹھا کر تدریسی عمل جاری رکھا جاسکے، جبکہ واش روم کی سہولت بھی بچوں کی بنیادی ضرورت ہے علاقے میں درجہ حرارت کی شدت کے باعث پینے کے صاف پانی کی دستیابی بھی انتہائی اہم ہے، تاہم سکول میں پانی کی مناسب سہولت نہ ہونے کے باعث طلبہ کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ دوسری جانب سکول کی عمارت بھی مرمت اور دیکھ بھال کی متقاضی ہے، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہر بچے کو تعلیم کی فراہمی کے دعووں کے باوجود دیہی علاقوں کے تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے صرف اساتذہ اور کتابوں کی فراہمی کافی نہیں بلکہ سکولوں میں مناسب عمارت، کلاس رومز، واش روم، صاف پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی بھی ناگزیر ہے علاقہ مکینوں نے محکمہ تعلیم بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول احسان علی کھوسہ کا فوری طور پر معائنہ کرایا جائے اور طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی کمرے کی تعمیر، واش روم کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کا انتظام اور سکول کی ضروری مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا بلکہ والدین کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بھی بحال ہوگا