لیبارٹریز کی تشخیصی سروسز پر بلوچستان سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد مقرر، بی آر اے

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے ٹیکس شیڈول کے مطابق مریضوں کے پیتھالوجیکل، ریڈیولوجیکل اور تشخیصی ٹیسٹ سے متعلق لیبارٹریز کی جانب سے فراہم کردہ خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 2 فیصد مقرر ہے۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے متعلقہ لیبارٹریز اور سروس فراہم کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ٹیکس قوانین کے تحت بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور واجب الادا ٹیکس کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی پاسداری سروس فراہم کنندگان کی قانونی ذمہ داری ہے، جبکہ بروقت ٹیکس تعمیل سے شفاف ٹیکس نظام، ٹیکس بیس میں توسیع اور صوبائی محصولات میں اضافے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *