Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی و قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اپنے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ اظہار تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کرنے والے تمام معزز شخصیات، اداروں، سیاسی و سماجی حلقوں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے خصوصی طور پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محمد طاہر، انسپکٹر جنرل بلوچستان ایف سی میجر
جنرل محمد عاطف مجتبیٰ، سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری، قونصل جنرل ایران اور قونصل جنرل افغانستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے تمام معزز اراکین، بلوچستان کے تمام سیکریٹریز، بلوچستان کی وکلاء برادری، ڈاکٹرز، ہزارہ کمیونٹی، مسیحی برادری، بلوچستان اسمبلی کی خواتین پارلیمنٹرینز، بیروکریٹس، چیمبر آف کامرس بلوچستان، بلوچستان کے سابق پارلیمنٹرینز، مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین و کارکنان، بلوچستان کے مختلف مشران، عمائدین، قانون نافذ کرنے والے تمام آفیشلز، انجمن تاجران، سول سوسائٹی، بلوچستان کے مختلف طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سانحہ کے موقع پر ان کے غم میں کوئٹہ یا چمن آ کر شرکت کی اور وہ حضرات جنہوں نے بیرون ملک سے ٹیلی فون کر کے تعزیت اور دلاسہ دیا اور ثناء اللہ خان اچکزئی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی وہ فرداً فرداً ہر شخص کا نام لے کر شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، تاہم رنج و غم کی اس گھڑی میں جس طرح تمام معزز شخصیات، دوستوں، احباب اور مختلف طبقات نے ان کے خاندان کے دکھ میں شریک ہو کر انہیں حوصلہ اور تسلی دی، وہ اس خلوص اور محبت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔انہوں نے بالخصوص تھائی لینڈ، دبئی, سعودی عرب اور افغانستان میں ثناء اللہ خان اچکزئی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرنے والے تمام افراد کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ملنے والی محبت، ہمدردی، دعاؤں اور تعزیت نے انہیں اور ان کے خاندان کو بے حد حوصلہ دیا، جس پر وہ تمام افراد کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ثناء اللہ خان اچکزئی کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔