کوئٹہ پولیس نے خاتون ٹیچرسے اسلحہ کے زور پر فون اور نقدی چھینے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ پولیس نے خاتون ٹیچرسے اسلحہ کے زور پر فون اور نقدی چھینے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء  الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی صدر شفقت امیر جنجوعہ کی نگرانی اور ڈی ایس پی صدر شوکت جدون کی سربراہی میں ایس ایچ او بروری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر سے اسنیچنگ کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایک روز قبل ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے خاتون ٹیچر سے پرس چھین لیا تھا جس میں نقدی، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری سامان موجود تھاواقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور جدید تفتیشی طریقہ کار کی مدد سے ملزمان شیر علی ولد برات علی، سکنہ مری کالونی، میثم ولد محمد حسین، سکنہ اقبال آبادکو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے خاتون ٹیچر کا چھینا گیا پرس، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور نقدی برآمد کرلی گئی، جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *