کوئٹہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو کی بوسٹر ڈوز مہم شروع، 3 لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی

کوئٹہ (ویب ڈیسک )میں پانچ روزہ انسداد پولیو کی بوسٹر ڈوز مہم شروع ہوگئی۔مہم کے دوران تقریبا 3 لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی،اسکولوں اور مدارس میں 5 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلانے کے لیے تقریباً 1,200 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں ،پانچ روزہ مہم میں ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور برشور شامل ہیں
مہم میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے fIPV ٹیکہ، اور OPV قطرے دئیے جائیں گی ای او سی کوآرڈینیٹر کی والدین، اسکولوں اور مدارس کی انتظامیہ سے اپیل، کسی بچے کو ویکسین سے محروم نہ رہنے دیا جائےکوئٹہ بلاک میں 3 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین پلانے کی مہم افغانستان میں پولیو کیسز آنے، کوئٹہ بلاک میں وائرس کی موجودگی کے باعث بوسٹر مہم چلائی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *