Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک)شہرمیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلے خشک دودھ کو مختلف مقامی مارکہ جات اور بچوں کی تصاویر والے پیکٹس میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کیونکہ ایسے دودھ پر ایکسپائری سمیت ضروری معلومات درج نہیں ہوتیں اور یہ بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے دکانداروں کو کھلا خشک دودھ فروخت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی، گرفتاری اور دکان سیل کی جائے گی۔میڈیکل اسٹورز پر بھی کھلے خشک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر بھر میں چیکنگ کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی، صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔