کوئٹہ شہر کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر مو ¿ثر اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔،شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے،ندا خان سنگر

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کی ضلعی کمیٹی کا اجلاس ضلعی سینئر معاون سیکرٹری و صوبائی آفس سیکرٹری ندا خان سنگر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداران سمیت مختلف ونگز اور علاقائی یونٹوں کے سیکرٹریز و سینئر معاونین نے شرکت کی۔اجلاس میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر سیکرٹری سید قادر آغا ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان، صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سید اکبر خان کاکڑ، رحمت اللہ صابر، رزاق خان بڑیچ، علی محمد ترین، پروفیسر اسد خان ترین، احمد خان لونی، سید احسان آغا، فیاض صاحب، محمود ریاض، باز پشتون، سلیمان بازئی اور علماءونگ کے آرگنائزر مولوی فضل کریم نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوئٹہ کے مختلف علاقائی یونٹوں سمیت وکلاء ونگ، ڈاکٹرز ونگ، پروفیسرز ونگ اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی گزشتہ تنظیمی و سیاسی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ شرکائ نے رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور تنظیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کوئٹہ میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مو ¿ثر بنایا جائے گا، جبکہ مختلف علاقائی یونٹوں کی علاقائی کانفرنسز کے انعقاد اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں کارکنوں کو منظم کرنے، عوام سے براہِ راست رابطہ بڑھانے، پارٹی پروگرام اور منشور کو عوام تک پہنچانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر مو ¿ثر اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ شہر میں امن و امان کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، جبکہ بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، گیس پریشر میں کمی، پینے کے پانی کی قلت، صفائی کی ناقص صورتحال اور دیگر شہری مسائل نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈز کا مسئلہ بھی شہریوں کے لیے ایک سنگین پریشانی بن چکا ہے، جس کے باعث متعدد افراد کو سرکاری امور، سفری سہولیات، بینکنگ، ملازمتوں اور دیگر بنیادی معاملات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ بلاک شناختی کارڈز کے معاملے کو انسانی ہمدردی اور شفاف طریقہ کار کے تحت فوری طور پر حل کیا جائے اور کسی بھی شہری کو غیر ضروری مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے۔مقررین نے مزید کہا کہ کوئٹہ صوبے کا دارالحکومت ہونے کے باوجود بنیادی شہری سہولیات کے حوالے سے سنگین مسائل کا شکار ہے۔ امن و امان، بجلی و گیس، پانی، صفائی، ٹریفک، صحت، تعلیم، روزگار اور شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے جامع اور مستقل پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے قریبی رابطہ قائم کریں، ان کے مسائل کی نشاندہی کریں اور انہیں منظم انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس کے شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی تنظیمی مضبوطی، کارکنوں کی سیاسی تربیت اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مو ¿ثر بنا کر ضلع کوئٹہ میں پارٹی کی سیاسی و تنظیمی فعالیت کو نئی سطح تک پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *