ایران نے امریکی حملے کے بعد جوابی کارروائی کا اغاز کر دیا: ایرانی خبر رساں ادارے کا دعویٰ

ایران [انٹرنیشنل ڈیسک]ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’فارس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھے جانے والے خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جوابی کارروائی میں میزائل اور ڈرونز داغے جا رہے ہیں۔کرمان کے نائب گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور رحمان جلالی نے کہا کہ امریکی حملوں میں جیرفت ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اُنھوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی رن وے یا ہوائی اڈے کی عمارتوں کو کوئی نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ، عسلویہ انتظامیہ نے بھی شہر میں دھماکے کی آواز سنے جانے کی اطلاع دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *