کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق، 6 زخمی

کرک (ویب ڈیسک)کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داد شاہ کے پہاڑی علاقے غول بانڈہ بہادر خیل کے قریب پولیس موبائل وین کو آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، پولیس موبائل سر درگہ کی جانب جا رہی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں وین میں سوار سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکار واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمی اہلکاروں میں سید شاہ، نورشلی، عمران، شمیم، گوہر اور یاسین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔شہید پولیس اہلکار واجد کا تعلق علاقہ گڈی خیل سے تھا، حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *