Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکو ¶ں کے درمیان 3 الگ الگ مقابلے ہوئے جن میں 3 ملزمان زخمی جبکہ ایک کو بغیر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایدھی حکام کے مطابق عوامی کالونی پولیس کا کورنگی نمبر 5، کھڈی اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔زخمی ملزم کی شناخت 35 سالہ سلمان کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق جوہرآباد پولیس کا فیڈرل بی ایریا ٹی گرا ¶نڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔زخمی ملزم کی شناخت ضمیر علی کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق بہادرآباد پولیس کا اوشین ٹاور کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت رفاقت علی اور محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔