Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں نو سرباز گروپ سرگرم ایک پی سی او شاپ سے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار جبکہ دوسرے پی سی او شاپ سے رقوم لوٹنے کے دوران ایک رنگے پکڑا گیا تین دیگر ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار ٹی چوک کے مقام پر فراز کمیونیکشن شاپ پر نو سرباز افراد نے ڈیڈھ لاکھ روپے نقدی اور دو عدد قمیتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود اناج منڈی گیٹ کے سامنے ابڑو پی سی او پر نوسرباز کا ٹولہ رقوم لوٹنے کے دوران ایک نوسرباز رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ انکے دیگر تین ساتھی فرار ہو گئے پولیس کے مطابق پکڑا گیا نو سرباز ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار صحبت پور ربی ودیگر علاقوں میں لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا جن سے تفتیش شروع کردی گئی۔