Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ مراد جمالی میں پینے کے صاف پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرلی گزشتہ تین ماہ سے شہر کے مختلف وبرڈز میں پانی ناپید شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پانی کی قلت فوری طورپر دور نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک شروع کردینگے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف وارڈز میں گزشتہ تین ماہ سے پینے کے صاف پانی کی قلت برقرار ہے وارڈ نمبر 38 ڈیرہ مراد جمالی بھٹو محلہ برڑو محلہ منجھو محلہ ابڑو محلہ جھنڈید محلہ وئنس محلہ سمیت انڈسٹریز لانگو محلہ پندرانی محلہ شرقی فیز ون اور شرقی فیز ٹو میں پانی کی قلت سے شہر کی نصف ابادی سخت پریشانی سے دوچار ہیں بوڑ محلہ مولانا بواب دین ڈومکی محلہ بنگلزئی محلہ جمعہ خان بٹھو محلہ ابڑو محلہ کھوسو محلہ راحب برڑو محلہ ہائی سکول ابڑو اور رسول اباد ابڑو ستان میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے اہل علاقے کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی کھلی کہچری میں بھی پانی کی قلت کی شکایت کرنے کے باوجود تاحال صورتحال مذید سیگن ہو گئی شہری بچے بوڑھے اور خواتین حصول پانی کے لیے سارادن سرگرداں رہتے ہیں شدید گرمی میں پانی کی قلت سے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے شہریوں مقامی کونسلران سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں پانی کی قلت فوری طورپر دور کی جائے۔