ڈیرہ بگٹی پولیس نے تین مفرورملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈیرہ بگٹی(ویب ڈیسک) ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی انسپکٹر نور علی مسوری بگٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 13/026 بجرم دفعات 324، 34 PPC میں مطلوب 3 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں رحمدل عرف پوڈو ولد لعل محمد، محمود ولد لعل محمد اور لعل محمد عرف لالا ولد ہاریں، اقوام رامیزئی بگٹی شامل ہیں۔شہری حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او نور علی مسوری بگٹی کو خراجِ تحسینعوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نور علی مسوری بگٹی ایک نوجوان، فرض شناس، ملنسار اور خوش اخلاق پولیس افسر ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں تعیناتی کے بعد انہوں نے عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر روابط قائم کرنے کے لیے ایس ایچ او نور علی مسوری بگٹی کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور ایمانداری کے ساتھ ڈیرہ بگٹی میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *