ڈیرہ اللہ یار میں زرعی پانی کے تنازعے پر فائرنگ سے 15افرادزخمی

 ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) ڈیرہ اللہ یار زرعی پانی کا تنازعہ مری قبیلے کے دو گروپ میں مسلح تصادم پندرہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کرکے حالات پر قابو پالیا پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے علاقے یھٹ گڑھ میں زرعی پانی وارہ بندی کے تنازعے پر مری قبیلے کے دو گروپ میں مسلح تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیبر ہسپتال ڈیرو اللہ یار منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد چھ زخمیوں کو مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوے چھ افراد کو گرفتار کرکے حالات پر قابو پالیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *