ڈھاڈر میں دھماکے سے تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گیس بحال کردی گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈھاڈر میں دھماکے سے تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گیس بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ڈھاڈر میں 12 اگست کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو اڑادیا جس جس سے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے نے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کو گیس کی سپلائی بہال کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *