ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے جرمن پارلیمنٹ کے رکن کی ملاقات،پاک۔جرمنی پارلیمانی تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ سے جرمن پارلیمنٹ (جرمن بنڈس ٹاگ) کے رکن کرسٹوف شمڈ نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاو ¿س اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط، اقتصادی تعاون اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسپیشل سیکرٹری برائے خصوصی اقدامات سید شمون ہاشمی بھی موجود تھے۔جرمن رکن پارلیمنٹ کرسٹوف شمڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور مختلف شعبوں میں تعاون پر مبنی ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان روابط اور تبادلے کا سلسلہ جاری رہا، تاہم کورونا وبا کے بعد اس میں کمی آئی۔ انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط کو دوبارہ فعال اور مزید مو ¿ثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے 2014 میں جرمن بنڈس ٹاگ کے ا ±س وقت کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نوربرٹ لامیرٹ کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی شخصیات سے ملاقاتوں اور تبادل? خیال نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے 2010 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے جرمنی کی انسانی ہمدردی پر مبنی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات اور علاقائی چیلنجز کے دوران جرمنی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرمنی کی معاونت اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے اس کے مثبت اور تعمیری رویے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے اور جغرافیائی و ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت سمیت مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے جرمن سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔جرمن رکن پارلیمنٹ کرسٹوف شمڈ نے پارلیمنٹ ہاو ¿س آمد پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو ¿ں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی روابط اور عوامی سطح پر باہمی روابط کے فروغ سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعاون کو نئی جہت مل سکتی ہے۔جرمن رکن پارلیمنٹ کرسٹوف شمڈ نے خطے میں امن، مذاکرات اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطوں کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر بھی توجہ اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔جرمن رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امن کے قیام، تنازعات کے پرامن حل اور مختلف فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔دونوں رہنماو ¿ں نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری، اقتصادی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *