Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چین نے پاکستان کو قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔چینی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین اسلام آباد کو 21جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں تحفے میں دے رہا ہے، گاڑیوں پر مشتمل بیڑے کی مالیت 3ارب پاکستانی روپے ہے۔ترجمان نے نتایا کہ تحفے کا مقصد عوامی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے، ستمبر میں پہنچنے والا یہ بیڑا ایک جدید 88میٹر اسنوکر ٹینڈر سے بھی لیس ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تحفہ لازوال اور ہر موسم میں قائم اسٹریٹجک شراکت داری کا شاندار ثبوت ہے، اس کے تحت ہم مل کر اپنی برادریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔