پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا پمز واقعے کے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے پمز واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہ اہے کہ پمز واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تعین کیا جائے کہ اس واقعے کا ذمے دار کون تھا، جس کی غلطی تھی اسے سزا دی جائے۔ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پمز واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور تعین کیا جائے کہ اس واقعے کا ذمے دار کون تھا، جس کی غلطی تھی اسے سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی طویل مدتی وجوہات کا بھی جائزہ لینا ہو گا، ذمے داری وزیرِ اعظم، کابینہ اور بجٹ منظور کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔علی ظفر نے کہا کہ ہم نے کہا تھا صحت کا بجٹ کم نہ کیا جائے، اس کا اثر غریبوں کے ۃسپتالوں پر پڑے گا، میں نے اپنی بجٹ تقریر میں بھی یہ بات کہی تھی لیکن حکومت نے اسے مسترد کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں۔سینیٹر علی ظفر نے مطالبہ کیا کہ پمز واقعے کی تحقیقات کیلئے سینیٹ کی کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی ہسپتالوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز تیار کرے اور موجودہ ایس او پیز کا بھی جائزہ لے۔علی ظفر نے کہا کہ ہسپتالوں کو کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کا پابند کیا جائے اور یہ کمیٹی تشکیل دی جائے، حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی پر عوام کو اعتماد ہی نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *