پنجاب کے دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے منصوبے کی ہدایت , وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کرانے کی منظوری دی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے ساڑھے تین ہزار سے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج اور پکی گلیوں کے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کردی۔مثالی گاؤں کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کرانے کی منظوری دی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر اور دیگر متعلقین کو دیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی کو بھی رورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے دیہات میں ڈرینج اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور گاؤں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی۔ ہر گاؤں اور دیہات میں ڈرینج، سیوریج اور پکی گلیوں کی سہولت حکومت کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق ہے۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ ہر گاؤں کی حالت بدلنا چاہتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *