Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
چھتر(ویب ڈیسک) میر ارشد حسین خان کھوسہ نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے دوران نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا اس طرح جان کی بازی ہار جانا انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی سانحہ ہے میر ارشد حسین خان کھوسہ نے کہا کہ پمز ہسپتال کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب والدین اپنے نومولود بچوں کی صحتیابی اور زندگی کے لیے دعائیں کر رہے تھے۔ آتشزدگی کے باعث معصوم جانوں کا ضیاع پوری انسانیت کے لیے باعثِ رنج ہے، جبکہ متاثرہ والدین جس کرب اور اذیت سے گزر رہے ہیں، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق نومولود بچوں کے والدین و اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور معصوم بچوں کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب کرے میر ارشد حسین خان کھوسہ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد ملک کے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ فائر سیفٹی کے مکمل انتظامات، فوری اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس، ہنگامی انخلا کے واضح طریقہ کار اور نومولود بچوں کی حفاظت کے خصوصی انتظامات ہر ہسپتال میں یقینی بنائے جانے چاہئیں انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کی باقاعدہ تربیت، فائر فائٹنگ آلات کی دستیابی اور ایمرجنسی نظام کی مؤثر نگرانی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے میر ارشد حسین خان کھوسہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کے محرکات اور حفاظتی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی سامنے آئے تو ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق معصوم بچوں کو اپنی رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ سہنے کی ہمت دے اور تمام ہسپتالوں میں ایسے مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں کہ آئندہ کوئی خاندان اس طرح کے سانحے سے دوچار نہ ہو۔ آمین