Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی دعوت پربنوں جرگہ منعقدہ11تا 14مارچ 2022کے فیصلوں کی روشنی میں 31,30اگست اور یکم ستمبر 2026کو کوئٹہ میں جنوبی پشتونخوا کے عوام اور پشتونوں کا جرگہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جرگہ کا اعلامیہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے پیش کیا۔
1۔یہ جرگہ جنوبی پشتونخوا میں موجودہ سیاسی، آئینی، جمہوری اور امن و امان کی انتہائی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خصوصاً معیشت کوسرکاری طور پرارادتاً تباہ کرنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ جرگہ اس امر کو ناگزیر سمجھتا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے آئین کی بحالی،حقیقی جمہوریت،قوموں کی برابری کا فیڈریشن اور بلوچستان (پشتون بلوچ علاقہ) صوبہ پشتونخوا اور تمام ملک میں امن امان کے قیام کو ضروری سمجھتا ہے، اور جرگہ 8 فروری2024 کے انتخابات کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ گردانتا ہے اور انتہائی بھونڈے طریقے سے غیر منتخب، غیر نمائندہ پارلیمنٹ /اسمبلیاں ملک اور صوبے پر مسلط کی گئی اور ماضی کی آمرانہ طرز حکمرانی کو دوام دیا گیا جس سے ملک، صوبے اور خصوصاً بلوچستان اور خیبر پشتونخوا دہشت گردی، ڈاکہ زنی، لوٹ کھسوٹ، بین الاقوامی، قومی اور صوبائی شاہراہوں پر سفر سخت ترین خطرات سے دوچار ہیں۔ سویلین اتھارٹی ختم کردگئی ہے اور صوبے میں تمام اضلاع کو ایف سی کے کرنل چلا رہے ہیں اور امن وامان کا نام ونشان تک نہیں۔ مسلسل قتل غارت گیری، ٹرکوں کو جلانے اور لوٹنے کی وارداتوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اور حکومت ان ذمہ داریوں سے اپنے آپ کو مبرا گردانتی ہے۔