پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر اور نائب صدر ضلع کوئٹہ میر محمد اکرم بنگلزئی نے پارٹی سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر اور نائب صدر ضلع کوئٹہ میر محمد اکرم بنگلزئی نے پارٹی سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔میر محمد اکرم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے موجودہ حالات اور بعض معاملات پر احتجاجاً اپنے عہدے اور پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے وہ جلد ہی باضابطہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں استعفے کی وجوہات اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔میر محمد اکرم بنگلزئی پیپلز پارٹی میں کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر کے علاوہ ضلع کوئٹہ کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے ان کے استعفے کے اعلان کے بعد پارٹی کے مقامی حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں اور آئندہ کی صورتحال پر بحث شروع ہوگئی ہے۔کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر اور نائب صدر ضلع کوئٹہ میر محمد اکرم بنگلزئی نے پارٹی سے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔میر محمد اکرم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے موجودہ حالات اور بعض معاملات پر احتجاجاً اپنے عہدے اور پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے وہ جلد ہی باضابطہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں استعفے کی وجوہات اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔میر محمد اکرم بنگلزئی پیپلز پارٹی میں کوئٹہ ڈویژن کے کوآرڈینیٹر کے علاوہ ضلع کوئٹہ کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے تھے ان کے استعفے کے اعلان کے بعد پارٹی کے مقامی حلقوں میں سیاسی سرگرمیوں اور آئندہ کی صورتحال پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *