Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)وفاقی محتسب کے حکم پر اسکول اور گھروں کے اوپر سے گزرنی والی 11 ہزار کے وی کی لائنوں کو ہٹوا دیا گیا۔وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کلی گل محمد ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین عبد القیوم کاکڑ نے درخواست درج کروائی تھی کہ علاقے کے اسکول اور گھروں کے اوپر سے بجلی کی 11 ہزار کے وی لائنیں گزر رہی ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں وہ کئی مرتبہ متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے علاقے میں گھروں اور اسکول کے اوپر سے گزرنی والی 11 ہزار کے وی کی خستہ حال لائنیں فوری طور پر ہٹا دیے جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے 11 ہزار کے وی کی تاریں ہٹا دیں۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔