وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری کے اعتراف میں دکی کی اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیاوزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے دکی میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے سڑک منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بہادری اور فرض شناسی بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابل فخر مثال ہے، بہادری، عزم اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل حالات میں جس حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے، ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے نام سے شاہراہ منسوب کرنا ان کی بہادری اور خدمات کا اعتراف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *