Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاﺅس کی فائر ڈرل کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سائرن اور ایمرجنسی گیٹ کا نظام معیار کے مطابق نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد میں فرضی فائر اینڈ ریسکیو ڈرل منعقد ہوئی، سی ڈی اے کیپٹل ایمرجنسی سروسز نے فائر اینڈ ریسکیو رسپانس کا جائزہ لیا جس میں سائرن اور ایمرجنسی گیٹ کا نظام معیار کے مطابق نہیں نکلا۔ذرائع نے بتایا کہ فرضی ڈرل کے دوران فائر کال موصول ہونے کے 4منٹ بعد G-5فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا، ریسکیو وین اور برونٹو اسکائی لفٹ 9منٹ میں موقع پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق ڈرل کے دوران فائر الارم، سائرن کی آواز انتہائی کم ہونے کی نشان دہی کی گئی، پاور کٹ کے بعد وزیراعظم ہاس کا الیکٹریکل گیٹ بھی نہیں کھل سکا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ایمرجنسی کی صورت میں گیٹ کھولنے کےلئے دستی یا متبادل نظام فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے مطابق سی ای ایس فائر اینڈ ریسکیو کا مجموعی رسپانس بروقت اور تسلی بخش رہا جبکہ حفاظتی خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔