Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ایران[انٹرنیشنل ڈیسک]ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نیوز نے خبر دی ہے کہ دو رات قبل ایران پر امریکی حملوں میں ’تین ایرانی فوجی پائلٹ‘ ہلاک ہوئے تھے۔فارسی نیوز کے مطابق پاسداران انقلاب کے قریب سمجھے جانے والی اس میڈیا ایجنسی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ پائلٹ کہاں اور کس طرح ہلاک ہوئے۔تسنیم نیوز کے مطابق ان پائلٹس کے نام مجتبیٰ باقری، بحریہ کے حامد اوکاٹی اور فضائیہ کے حسین مہدویان تھے۔تسنیم نے ایک علیحدہ رپورٹ میں ایرانی آرمی فورسز کے چھ دیگر ارکان کے نام بھی شائع کیے اور کہا کہ وہ ملک کے جنوبی حصوں میں حملوں میں ہلاک ہوئے۔یاد رہے کہ امریکہ نے 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب ایران پر ایک لمبے وقفے کے بعد حملے کیے تھے۔ سینٹکام نے دو دن قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی ایران کے متعدد شہروں پر حملے کیے ہیں۔ایران کے مطابق سرک میں کوہستک پر حملے کے علاوہ صوبہ خوزستان کے اہواز اور آغاجری کے علاقوں میں کیے گئے حملوں میں سات افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت ’مقبول سکیورٹی فورسز‘ کے رکن کے طور پر ہوئی ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے بھی تصدیق کی تھی کہ آئی آر جی سی کی ایرو سپیس فورس کے چار ارکان صوبہ کرمانشاہ میں ہلاک ہوئے تھے جبکہ اطلاعات کے مطابق لاوان جزیرے پر امریکی حملے کے بعد بسیج فورس کے تین اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔