وزیراعظم کی جانب سے پمز کی نرس کی بہادری، عزم اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے دیکھ کر خوشی ہوئی، مرتضی سولنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے پمز کی نرس رضیہ نورین کی بہادری، عزم اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے ۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ رضیہ نورین نے بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تنہا موجود بچے کی جان بچائی ہے ، اس اقدام پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *