نیپرا کی کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)نے کے الیکٹرک کو بلاشیڈول اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے فوری طور پر اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائن لاسز اور ریکوری کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے، جبکہ نقصانات کی بنیاد پر کسی فیڈر کی بجلی بند کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔نیپرا نے کہا کہ بجلی چوری یا نادہندگی کی سزا باقاعدہ بل ادا کرنے والے صارفین کو نہیں دی جا سکتی، باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ کےالیکٹرک پر تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی فراہمی کی قانونی ذمہ داری عائد ہے۔نیپرانے بجلی چوری اور نقصانات کے تدارک کیلئے متبادل اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نادہندہ اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،پورے فیڈر کی بجلی بند نہ کی جائے۔نیپرا نے بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈان اور قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مثرتعاون بڑھانے کا حکم دےدیا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو نقصانات میں کمی کیلئے مرحلہ وار اور وقت مقررہ منصوبہ تیار کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *