نواز شریف کے پلیٹلیٹس کا مذاق اڑاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو احساس نہیں تھا کہ بیماری ایک حقیقت ہے،خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کہا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان سے متعلق تمام طبی تفصیلات عوام کے سامنے آ جائیں گی،بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو مسئلہ بنانا اور اسے سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی ان سے ملاقات ہو چکی ہے، وہ بتا سکتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مسئلہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو چکا ہے جبکہ بلڈ پریشر کی تھوڑی بہت شکایت ہے جس کے لیے انہیں دوا دی جا رہی ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو مسئلہ بنانا اور اسے سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔خواجہ آصف نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو مجھے ہرنیا کے آپریشن کا بتایا گیا تھا، بانء پی ٹی آئی نے اس وقت ویڈیو طلب کی تھی کہ واقعی آپریشن ہو رہا ہے یا نہیں، وہ ویڈیو آج بھی میرے پاس موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی رپورٹ آپ بھی دیکھ لیں ہم بھی دیکھ لیں گے، میں آپ کو حلفا کہتا ہوں کہ بانء پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ نہیں، سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی بھی 2 ماہ قبل 2 سرجریز ہو چکی ہیں، تاہم آج بھی ان کے پلیٹ لیٹس کا ذکر کیا جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بانء پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مذاق اڑایا جاتا رہا، اس حوالے سے ان کی ایک نہیں بلکہ سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے امریکا جا کر ہونے والے جلسوں میں بھی بیماری کا مذاق اڑایا، انہیں اس وقت احساس نہیں تھا کہ بیماری ایک حقیقت ہے۔وزیرِ دفاع نے سیاسی قیادت کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری لیڈر شپ قید تھی ہم اس ہاس میں آتے تھے، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مریم نواز، نواز شریف قید ہیں ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *