نصیرآباد ڈویژن میں ڈاکو راج برقرار ایک ہی دن میں چار موٹر سائیکلوں چھینے سمیت شاپ کے تالے توڑ کر گیارہ لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان چوری

ڈیرہ مراد جمالی  (ویب ڈیسک)نصیرآباد ڈویژن میں ڈاکو راج برقرار ایک ہی دن میں چار موٹر سائیکلوں چھینے سمیت شاپ کے تالے توڑ کر گیارہ لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان چوری ہوگیا عوام میں چوری ڈکیتی کے اضافے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی شہری پریشانی سے دوچار پولیس کے مطابق نصیراباد پولیس تھان فلیجی کی حدود مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دو افراد فرمان علی گھنیہ اور نزیر احمد سولنگی سے دو موٹر سائیکلوں نقدی اور تین موبائل فون چھینکر فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر بھاگ ناڑی کی حدود پیر تیار غازی روڈ پر سرکاری ڈیوٹی پر جاتے ہوے گورنمنٹ ٹیچر جمیل احمد بزدار سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود مگسی شاخ چالیس ڈپ کے مقام پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل بکرا اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود میں نا معلوم چور سید بلاول شاہ کے دکان کے تالے توڑ کر گیارہ لاکھ روپے نقدی ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ان تمام واقعات کی پولیس نے مذید تحقیقات شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *