مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ،پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر)نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا،اور مین ڈیم، پاور ہاﺅس سمیت اہم سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر)نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے، پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو تکنیکی معیار اور بہترین کنسٹرکشن کوالٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل ملک میں پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *