مسلم لیگ (ن)کے ساتھ اتحاد میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا، فیصل ممتاز راٹھور(ن)لیگ نے ریاست کو اہمیت دینے کے بجائے سیاست کو اہمیت دی

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں لیکن (ن)لیگ کے ساتھ اتحاد میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا، مجھے لگ رہا ہے پاکستان میں بھی سیاسی حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 7 ماہ میں وفاق نے ہمیں اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح وعدے کیے گئے، پیپلز پارٹی نے ریاست کے اندر سیاست کو اہمیت نہیں دی لیکن (ن)لیگ نے ریاست کو اہمیت دینے کے بجائے سیاست کو اہمیت دی،ہم نے ریاست کے حالات بہتر کرنے کوشش کی بگاڑنے کی کوشش نہیں کی۔فیصل راٹھور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخاب کا شیڈول آتا ہے تو اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس چلے جاتے ہیں، پانچ جون کو الیکشن کا شیڈول آیا، ہم نے سیاسی اعتماد بحال کیا، کل جماعتی کانفرنس بلائی اور مشاورت کی لیکن افسوس کل جماعتی کانفرنس میں ہماری بات نہیں سنی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو آزاد کشمیر میں بحران ہے اسے سمجھنے کی ضرورت ہے، چند سال قبل ایک ایسا نظام لایا گیا کہ عوام نے اسے قبول نہیں کیا، ہم نے تمام صورتحال کے باوجود الیکشن کروائے جبکہ تحفظات اپنی جگہ ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہم نے عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال کیا، 7 ماہ کی حکومت میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے اندر سیاسی اعتماد کو بحال کیا، تمام مسائل کو ایڈریس کیا جن کی وجہ سے مظاہرے ہو رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں سیاست کے بجائے ریاست کو بچایا ہے اور ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ وفاقی کے ساتھ تعلقات اچھے رکھے جائیں لیکن وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو فنڈز کے معاملے پر مثبت رویہ نہیں دکھایا۔ ہم نے آزاد ماحول دیا جس کی وجہ سے انتخاب کا انعقاد ممکن ہوا، آزاد کشمیر کی حکومت نے 10 ارب روپے کی رقم مہیا کی۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کا سب سے مقبول بیانیہ مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ تھا، اگر مہاجرین کی نشستوں کو کم کر لیا جاتا تو کیا ہوتا، اس وقت ن لیگ تیار نہیں تھی اور اب بات کی جا رہی ہے تو کیا پہلی حکومت کو اس قانون سازی کا اختیار نہیں تھا۔ اب مسلم لیگ ن کہا کہ مہاجرین کی نشست کم کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پہلے میں مقبول وزیر اعظم کہلایا پھر مجھے قاتل وزیر اعظم کہا گیا، میرا ضمیر مطمئن ہے اور میں نے جانوں کو بچانے کی کوشش کی، ایکشن کمیٹی سے ملاقاتیں کیں اور گھر تک گیا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے کہا تھا کشمیر کے بجٹ کو 10 گنا بڑھا دیں گے ہم نے کہا میاں صاحب دس گنا نہیں کرنا دگنا ہی کر دیں، اب آپ کی حکومت ہے تو کشمیر کا بجٹ بڑھا دیں اور ترقیاتی پروجیکٹس لائیں، آج تک پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے کام ہوئے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ن لیگ اور مسلم کانفرنس کی حکومت رہی ہے، ن لیگ نے پچھلے 50 سال ایک بھی میڈیکل کالج نہیں بنایا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے میڈیکل اور ہیلتھ سہولیات دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *