Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزراء عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں اورانکے دفاتر کے دروازے عوام اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کیلئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں،بعض افراد کا مسلم لیگ(ن) کے وزراء پر یہ الزام لگانا کہ وہ کام نہیں کرتے حقیقت کے برعکس ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت میں شامل مسلم لیگ(ن) کے وزراء میر شعیب نوشیروانی،میر سلیم کھوسہ، میر عاصم کرد گیلو،حاجی ولی نورزئی،برکت رند، نوابزادہ زرین مگسی، حاجی محمد خان لہڑی،مشیر نسیم الرحمن ملاخیل کی کارکردگی عوام پر روز روشن کی طرح عیاں ہے اور عوام کے تمام کام میرٹ پر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وزراء نے اڑھائی سال کے دوران اپنے اپنے حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی واحد وزیر راحیلہ درانی ہیں جو جن کی کارکردگی مایوس کن ہیں اوان سے عوام اور کارکنوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے مسلم لیگ(ن) کے وزراء پر الزام لگائے جارہے ہیں کہ وہ کام نہیں کرتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے افراد کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے لوگ وزراء اورسیکرٹریوں سے نوکریاں لیکر فروخت کرنے میں ملوث ہیں جب انہیں نوکریاں نہیں دی جاتیں اورانکے دیگر ناجائز کام نہیں کئے جاتے تو وہ الزام تراشی پر اترآتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) فعال اور منظم ہے اور گورنر بلوچستان بھی دن رات عوام کی خدمت کررہے ہیں اور وہ بیرون ملک کے دورے کرکے بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے یہاں صوبہ ترقی کریگا وہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔