Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ +اسلام آباد(ویب ڈیسک) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے الشفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیرِ علاج سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ نصیب اللہ بازئی کی قومی و پارلیمانی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے ان کی جلد صحتیابی اور مکمل تندرستی کے لیے دعا بھی کی۔سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے عیادت اور نیک خواہشات پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا شکریہ ادا کیا۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نصیب اللہ بازئی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور انہیں مکمل صحت و تندرستی کے ساتھ اپنے معمولات زندگی کی طرف لوٹنے کی توفیق دے۔