Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے ٹیکس شیڈول کے مطابق بلوچستان میں اپنے کاروباری مقام سے سروسز فراہم یا انجام دینے والے انڈیٹرز (Indenters) کی خدمات پر بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز (BSTS) کی شرح 3 فیصد مقرر ہے، بشرطیکہ رجسٹرڈ شخص کو ان سروسز کی اجرت بیرونِ ملک موجود مقام سے غیر ملکی زرمبادلہ میں، بینکنگ چینلز کے ذریعے، اپنے کاروباری بینک اکاؤنٹ میں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق موصول ہو۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے متعلقہ انڈیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابلِ اطلاق قوانین کے تحت رجسٹریشن، درست ٹیکس رپورٹنگ، بروقت ریٹرن فائلنگ اور ٹیکس ادائیگی سمیت اپنی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین کی تعمیل سے شفاف ٹیکس نظام، بہتر ٹیکس انتظام اور صوبائی محصولات میں اضافے کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔