Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نورین نیازی کی اپنے بھائی عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے بعد شیرافضل مروت کی جانب سے کی گئی باتوں کی تردیدی کردی۔ ایک انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے سخت پیغام دیا ہے جس کے بعد وہ گزشتہ تین روز سے منظر عام سے غائب ہیں۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے نورین نیازی سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کو اسٹریٹ موومنٹ سے روکنے کی ہدایت کا حوالہ دیا اور سوال کیا کہ اس کے باوجود وہ احتجاجی سرگرمیوں میں کیوں حصہ لے رہی ہیں۔شیر افضل مروت کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو علیمہ خان کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی ریلیف سے متعلق پیش رفت سے لاعلم تھے۔شیر افضل کے مطابق عمران خان نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کیوں گئے اور کیا کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے؟ شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے یہ بھی پوچھا کہ انہیں نواز شریف سے کیوں ملایا جا رہا ہے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔۔