Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان کے انتظار میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پیر کی صبح ایشیائی مارکیٹوں میں کاروبار شروع ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ سرمایہ کار ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق واشنگٹن کے متوقع اعلان کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ کمی کے بعد 93.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی ایک فیصد سے زائد کمی کے بعد 86.14 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔