شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے عزم کے تحت سیوی شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا کام تسلسل کے ساتھ جاری

سیوی(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست وژن اور شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے عزم کے تحت سیوی شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کا کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ کمشنر سیوی ڈویڑن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سیوی سردار محمد خان خجک کے احکامات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لالہ عبدالقیوم دہپال کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں اور سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے۔ گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر جمع ہونے والے بارشی پانی کی نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ مشینوں کے ذریعے پانی نکالا جا رہا ہے، جبکہ سڑکوں اور گلیوں سے کچرا اٹھا کر مناسب مقامات پر منتقل کیا گیا۔ چیف سینیٹری انسپکٹر محمد سلیم اور مراد رند نے بھی شہر کی مختلف سڑکوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کے جاری کام کی نگرانی کی اور عملے کو صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات دیں۔ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے مطابق بارش کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صفائی اور نکاسی آب کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *