عالمی برادری ایران کیخلاف پابندیوں کی حمایت کرے، امریکا فریقین تنازع کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں،وزیرخزانہ

واشنگٹن (انٹر نیشنل ڈیسک)امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چین اور دنیا کے دیگر ملکوں سے معاشی پابندیوں کے لیے امریکا کی حمایت کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے دنیا کے ملکوں سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ نے اپیل کے ساتھ ہی امریکا کا ساتھ نہ دینے والے ملکوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی بھی دی ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لین جیان نے کہا کہ چین ایسی کسی غیر قانونی اور یک طرفہ پابندی کی حمایت نہیں کرے گا جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہ ہو۔ لین جیان نے مزید کہا کہ فریقین تنازع کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *