Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ ( ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے لیاقت بازار میں نیو بلوچستان موبائل شاپ کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سیل کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پہلے ہی کاروباری طبقہ شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے، ایسے حالات میں تاجروں کے کاروبار بند کرنا اور انہیں مزید پریشانیوں میں مبتلا کرنا کسی صورت مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ تاجروں کے ساتھ سخت گیر رویے کے بجائے افہام و تفہیم، مشاورت اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، تاکہ مسائل خوش اسلوبی سے حل کیے جا سکیں۔ نیو بلوچستان موبائل شاپ کو سیل کرنے کے اقدام سے تاجر برادری میں بے چینی اور تشویش پیدا ہوئی ہے، جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ دکان کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے اور تاجروں کو بلاجواز انتظامی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے، بصورت دیگر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔