Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی(کلچرل ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ، میزبان، مصنفہ اور کامیڈین بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق شوہر اقبال انصاری سے طلاق کے بعد اپنے نام میں انصاری شامل رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟اداکارہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ اور میزبان مصباح خالد کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے نام اور طلاق کے بعد اسے تبدیل نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔بشری انصاری نے بتایا کہ سرکاری دستاویزات میں میرا نام بشری بشیر ہے، تاہم میں بشری انصاری کے نام سے جانی جاتی ہوں، بہت سے لوگ مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے نام سے انصاری ہٹا دوں، تاہم میں ایسا نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس سے لوگوں میں مزید الجھن پیدا ہو گی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ صبا حمید ایک طویل عرصے تک صبا پرویز کے نام سے جانی جاتی رہیں اور لوگوں کو اسی نام کی عادت ہو گئی تھی، اسی طرح اگر میں اب اپنا نام تبدیل کرتی ہوں تو لوگ بشری بشیر اور بشری انصاری کے درمیان الجھن کا شکار ہوں گے۔بشری انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری خود ایک معروف شخصیت ہیں، ان کی بیٹیاں بھی انصاری ہیں اور اگر انصاری خاندان کو میرے نام کے ساتھ انصاری رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں تو دوسروں کو اس پر اعتراض کیوں ہونا چاہیے؟اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا نام تبدیل نہیں کروں گی۔