شاہرگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کوزخمی کردیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) شاہرگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص راز ق کو ہلاک جبکہ عیسیٰ گل کو زخمی کردیا اور موقع سے فرا ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *