پمز سانحے پر سعودی عرب کا اظہارِ تعزیت و افسوس پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں،بیان

ریاض(انٹر نیشنل ڈیسک)اسلام آباد کے پمز اسپتال سانحے میں سعودی عرب نے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *